Vote of thanks given after investiture ceremony of MANUU students union 2016-17
محترم المقام وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم پرویز صاحب، ہردلعزیز رجسٹرار ڈاکٹر شکیل احمد صاحب، محترمہ پروفیسر خدیجہ بیگم صاحبہ، ڈین برائے بہبودی طلبہ پروفیسر فضل الرحمٰن صاحب، مانو طلبہ کی یونین کے نو منتخب اراکین، اساتذہ اکرام اور تمام حاضرین آداب و سلام۔ مجھے حلف برداری کے اس پر اہم موقعہ کی آخری رسم کا حصّہ بننے پر بڑی خوشی ہے۔ طلبہ کے یونین کے اراکین کے انتخاب کے لئے کئے گئے اس الیکشن کے عمل کا انعقاد ڈی ایس ڈبلیو آفس کے تحت کیا گیا، اس کے لئے ہم اپنی آفس کی جانب سے سب سے پہلے محترم المقام وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے نہ صرف یہ کہ ہمیں یہ ذمہّ داری دی بلکہ اس الیکشن کے ہر مرحلے میں ہماری مکمل طور پر رہنمائی کی یہاں تک کہ ہمیں پتہ چلا کہ انہوں نے اپنی ذاتی اور ضروری مصروفیات کو بھی اس کام کے لئے ملتوی کیا اور پورے عمل میں اور بالخصوص الیکشن کے دن ہمارے ساتھ رہے۔ سر ہم آپ کے بے حد ممنون و مشکور ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ امید رکھتے ہیں کہ آئندہ آنے والی سرگرمیوں میں بھی آپ ہماری رہنمائی فرمائیں گے۔ ڈاکٹر شکیل احمد صاحب بہت ہی کم عرصہ میں ہمارے کیمپس ک...