Posts

Showing posts from October, 2017

اردو یونیورسٹی ۔یہ علم کا شہر گھر ہے میرا

Image
فضل تابشؔ صاحب نے بستی کا تصور کچھ اس طرح پیش کیا ہے، جو غالباً حیدرآباد شہر کے تصور کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ میرے چاروں اور مکانوں سے آتی آوازیں  سڑکوں پر لہراتی ان گنت موٹر کاریں اسکولوں سے چھنتی زندہ ہنستی بھن بھن  لیمپ پوسٹ سے بہتی جگمگ دھارا  ہنستے لوگوں سے بھرپور دوکانیں سڑکیں  اخباروں میں چھپنے والی اونچے انسانوں کی باتیں حیدرآبادملک کے چندخوبصورت شہروں میں گناجانے والاشہر،آبادی کی کثرت سے جانا جانے والا علاقہ، اپنی تعمیرات کے لیے بھی مشہورہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی اہم چیزوں کے لئے یہ شہرمقبولِ عام ہے۔اسکی زبان،تہذیب جس کی عکاسی کرنے میں موجودہ حکومت اور بطور خاص وزیراعلیٰ تلنگانہ اپنافخرسمجھتے ہیں۔ جہاں چار مینار کے دامن میں لاڈ بازار چوڑیوں کے لئے عالمی سطح پر شہرت رکھتا ہے، وہیں یہاں کی بولی بھی اپنے آپ میں دلکش ہے،جوکہ بالی ووڈ کی فلموں کی چاشنی بڑھانے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔ ایک طرف تو یہ فلم انڈسٹری، کیمیائی انڈسٹری کاشہرہے اور ساتھ ہی 11 سے زائد مرکزی و ریاستی یونیورسٹیوں سمیت کئی ہم اداروں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں،تودوسری جانب یہ ترقی یافتہ آئی ٹی انڈسٹری کا ایک hub