Vote of thanks given after investiture ceremony of MANUU students union 2016-17
محترم المقام وائس
چانسلر ڈاکٹر اسلم پرویز صاحب، ہردلعزیز رجسٹرار ڈاکٹر شکیل احمد صاحب، محترمہ
پروفیسر خدیجہ بیگم صاحبہ، ڈین برائے بہبودی طلبہ پروفیسر فضل الرحمٰن صاحب، مانو طلبہ کی یونین
کے نو منتخب اراکین، اساتذہ اکرام اور تمام حاضرین آداب و سلام۔ مجھے حلف برداری کے اس پر اہم موقعہ کی آخری رسم کا
حصّہ بننے پر بڑی خوشی ہے۔
طلبہ کے یونین کے
اراکین کے انتخاب کے لئے کئے گئے اس الیکشن کے عمل کا انعقاد ڈی ایس ڈبلیو آفس کے
تحت کیا گیا، اس کے لئے ہم اپنی آفس کی جانب سے سب سے پہلے محترم المقام وائس
چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے نہ صرف یہ کہ ہمیں یہ ذمہّ داری دی بلکہ
اس الیکشن کے ہر مرحلے میں ہماری مکمل طور پر رہنمائی کی یہاں تک کہ ہمیں پتہ چلا
کہ انہوں نے اپنی ذاتی اور ضروری مصروفیات
کو بھی اس کام کے لئے ملتوی کیا اور پورے
عمل میں اور بالخصوص الیکشن کے دن ہمارے ساتھ رہے۔ سر ہم آپ کے بے حد ممنون و
مشکور ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ امید رکھتے ہیں کہ آئندہ آنے والی سرگرمیوں میں بھی آپ
ہماری رہنمائی فرمائیں گے۔ ڈاکٹر شکیل احمد صاحب بہت ہی کم عرصہ میں ہمارے کیمپس
کے ایک مقبول عام رجسٹرار بنتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے وقتاً فوقتاً ہماری
سرگرمیوں کی نگرانی فرمائی ، تمام ضروریات کو پورا کیا اور ہمارا ساتھ دیا ۔ انکے
ساتھ کے بغیر اس کام کی تکمیل مشکل ہوتی۔ سر ہم آپ کے بہت بہت شکر گذار ہیں۔
پروفیسر خدیجہ
بیگم صاحبہ نے Chief Returning Officer کے فرائض بخوبی نبھائے ہیں، اور انکا
ایک کلیدی کردار رہا ہے۔ ہم انکا اور انکی ٹیم جس میں کیمپس اور بیرون کیمپس میں
موجود انکے Returning Officer کے کام کی سراہنا کرتے ہیں۔
یونیورسٹی نے اس الیکشن کے عمل کے مشاہدے کے لئے دو Observers
پروفیسر ظفرالدین اور پروفیسر عبدالعظیم مقرر کئے تھے، جو لگاتار اس عمل کے ساتھ
جڑے رہے۔ ساتھ ہی ساتھ الیکشن میں ہمارے ساتھ ڈاکٹر شاہدرضا، ڈاکٹر سفیع الدین،
ڈاکٹر شیشوبابو بھی اچھا ساتھ رہا جو، قابل تعریف ہے۔ اسی طرح ہماری یونیورسٹی کے Controller
of Examination پروفیسر محمد شاہد بھی اپنی مصروفیات کے
باوجود لگاتار ہمارے ساتھ جڑے رہے۔ ڈاکٹر ایم- ونجا نے بھی اس پروگرام کے ہر مرحلے میں ہمارا ساتھ نبھایا۔ اسکے ساتھ ساتھ ہمارے یونیورسٹی کے بہت سارے ساتھی اساتذہ کا
رول اس الیکشن میں پولنگ آفسر اور کاونٹنگ آفسر کے طور پر رہا اور انہوں نے اس
الیکشن کے نتیجوں کی شفافیت کو یقینی بنایا۔ آفس آف پراکٹر، آفس آف پرووسٹ اور
تمام وارڈنس نے بھی راست یا باالواسطہ طور پر اس پروگرام کا حصّہ بنے رہے۔ اس طرح
اس کام میں شامل تمام خواتین و حضرات کا ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ہمارے یونیورسٹی
کے Estate ٹیم نے ہمیں logistic
support فراہم کیا ہے۔ Director,
CIT نے ہماری معلومات کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر لگاتار Host
کی ہیں۔ ہماری Instructional
Media Centre کی ٹیم ہماری آنکھ اور کان کا کام کرتی رہی، انہوں نے
الیکشن کے اس عمل کو لنگدوہ کمیشن کے مطابق کیمرہ میں قید کرلیا، جس کے لئے نہ صرف
یہ کہ انہوں نے الیکشن کے پہلے پانچ روز اور الیکشن کے دن بلکہ آج بھی ہمارا ساتھ
دیا ہے۔ PRO آفس نے لگاتار ہماری سرگرمیوں کی
تشہیر کی ہے، میڈیا اس event کو لگاتار cover
کررہا ہے۔ہم مجموعی طور پر آپ تمام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
علامہ اقبال نے
کہا تھا "جمہوریت اک وہ طرز حکومت ہے کہ جس میں
بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے"۔ آپ تمام طلبہ نے اس بات کو ثابت کر دکھایا۔ الیکشن کا یہ عمل صرف اور صرف آپ تمام طلبہ کے تعاون سے مکمل ہوا، آپ میں سے چند امیدوار رہے، جن میں کچھ کامیاب امیدوار بنے ، جبکہ بہت سارے رائے دہندگان بن کر اس الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس الیکشن کی کامیابی میں آپ کا، آپکے اساتذہ کرام کا بہت تعاون رہا۔ ہم اس الیکشن کی کامیابی کا سہرا آپکے سر باندھتے ہیں اور آپ تمام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے"۔ آپ تمام طلبہ نے اس بات کو ثابت کر دکھایا۔ الیکشن کا یہ عمل صرف اور صرف آپ تمام طلبہ کے تعاون سے مکمل ہوا، آپ میں سے چند امیدوار رہے، جن میں کچھ کامیاب امیدوار بنے ، جبکہ بہت سارے رائے دہندگان بن کر اس الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس الیکشن کی کامیابی میں آپ کا، آپکے اساتذہ کرام کا بہت تعاون رہا۔ ہم اس الیکشن کی کامیابی کا سہرا آپکے سر باندھتے ہیں اور آپ تمام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
آخر میں میں ناکام
رہونگا، اگر میں اپنے افراد خانہ یعنی ڈین آفس کے اراکین کا شکریہ نہ ادا کروں تو! کیونکہ اس پورے عمل کے پس پشت اگر
کسی کا کام رہا تو وہ اسی ڈپارٹمنٹ کے اراکین کا رہا۔ میں پروفیسر فضل الرحمٰن ،
ڈاکٹر دانش معین، مسٹر رفیع محمد، ڈاکٹر رضوان الحق، ڈاکٹر کوٹھیا، مسز نجمنس،
مسٹر بلیق، مسٹر ہادی ، مسٹر توفیق اور سبھی کا یکے بعد دیگرے شکر گذار ہوں۔
اگرچیکہ اس کام
میں ہاتھ بٹانے والوں کی ایک لمبی فہرست ہے، لیکن وقت کی کمی کے باعث ہم یہاں ہر
ایک کا نام لینے سے قاصر ہیں، ہماری مجبوری میں بھی انکساری ہے، ہم آپ تمام احباب
کے فرداً فرداً مشکور ہیں۔
آخر میں اپنی بات
ختم کرنے سے پہلے اپنے طلبہ و طالبات اور باالخصوص نو منتخب اراکین کو نصیحتاً ایک
شعر کہتا چلوں،
سبق پڑھ پھر صداقت
کا، عدالت کا، شجاعت کا
لیا جائیگا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
لیا جائیگا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
اس نئے سال میں آپ
تمام سے اس یونیورسٹی کے حق میں لگاتار اچھے کام کی توقع کرتے ہوئے میں رخصت چاہتا
ہوں، پھر ایک بار آپ تمام کا شکریہ۔Thank you one and all