About DSW - MANUU

محترم المقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز صاحب، ہمارے معزز مقررین پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری صاحب اور ڈاکٹر علیم اشرف جائسی صاحب، پروفیسر احتشام صاحب،ہمارے سبھی تدریسی وغیر تدریسی ساتھی حضرات، اس پروگرام کے منتظمین ریسرچ اسکالرس، طلباء و طالبات۔ اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔
اللہ رب العزت کا کرم ہے اور میرے پیارے نبیؐ کا صدقہ  ہےکے آج اس پروگرام میں آپ تمام کے ساتھ موجود ہوں ۔ مضمون كے ماہرین کے درمیان موضوع سے متعلق گفتگو  کی جسارت نہیں چاہتا۔  چونکہ مجھے اپنے طلبہ کے سامنے پہلی بار یوں آنے کا موقعہ مل رہا ہے تو صدر جلسہ کی اجازت سے اپنے طلبہ کو اپنے آفس کے ذریعے کئے جانے والے كچھ اہم كاموں  کا ذکر پروگرام سے پہلے مختصراً طور پر ضرور کرنا چاہوں گا۔ DSW آفس کو کھلے ایک سال سے کچھ عرصہ ہی گزرا ہوگا، اور جس میں ، میں نے ڈین کی ذمہ داری پچھلے تین مہینوں سے سنبھالی ہے، جس میں ہم نے کچھ اہم کام کرنے کی کوشش کی ہے۔
میں شکر گذار ہوں جناب وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کا کہ انہوں نے ہمیں یونیورسٹی اور یونیورسٹی سے باہر کی مختلف events میں ہمارے طلبہ کو حصہ لینے کے لئے ایک موقع فراہم کیا۔  اور اس طرح دوسری بڑی یونیورسٹیوں کی طرح مانو بھی قومی سطح پر اپنی پہجان بنانے میں پیچھے نہیں ہے۔ اس  میں سب سے پہلے کچھ قومی سطح کی events کا ذکر ہے۔ سر، ہم نے حال ہی میں "فرقہ وارانہ ہم آہنگیCommunal Harmony Week " اور " یومِ دستورالعمل Constitution Day" منایا ہے۔ دوسرے ہم نے UGC کی رہنمائی خطوط کے تحت "جنڈرچامپینس Gender Champions" نامزد کئے ہیں اور POCSO e-button  کی گائیڈلائنس کے مطابق ایک ماہر ٹیم بھی بنائی ہے۔ ہم نے اپنے یہاں "بھارتیہ چھاترسنسدIndian Student Parliament" کے تحت طالب علموں کے انتخاب کا عمل بھی شروع کروایا ہے، طلبہ اپنے نامزدگیاں اپنے ڈپارٹمنٹس  سے داخل کروانے کا عمل جاری ہے۔ ہم نے ایک طالب علم کو "نیشنل جوڈو چامپینشپ National Judo Championship"  میں حصہ لینے کے لئے بھی  بھیجا ہے۔ اس سال کسی بنیاد پر یونیورسٹی کو 'نیشنل یوتھ پارلیمینٹ 'میں حصہ نہیں مل پا رہا ہے، لیکن امید کرتے ہیں کہ ہم یونیورسٹی کو اگلے سال اس event  میں لے جاسکیں گے۔  
دوسرا یہ کہ ہم نے یونیورسٹی کے تمام کاموں میں شریک رہتے ہوئے، اپنی آفس کے تحت طلبہ کے الیکشن کروا کر ان کے لئے ایڈوائزری باڈی تشکیل کی ۔ تمام طلبہ لگاتار ہمارے آفس سے 'ریلوےكنسیشنRailway Concession ' اور 'بس پاسBus Pass ' حاصل کر رہے ہیں۔ ہمارے یہاں سے طلبہ کے لئے  لگاتار 'کاونسلنگ' اور 'مشاورت' کا سلسلہ مسلسل چل رہا ہے۔ ہمارے یہاں سے تمام طلبہ کے لئے 'ہیلتھ انشورنس health insurance' کی کا نظم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم یونیورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹس  کے ساتھ ملكر طلبہ  کہ بہبودی کے کام انجام دے رہے ہیں، اور اس میں سبھی ڈپارٹمنٹس کا تعاون حاصل ہے۔ آج کا پروگرام بھی طلبہ کی کاوشوں کا ساتھ دینے کی ایک کڑی ہے۔ ہمارے آفس کے تمام ارکان کا فرداً  فرداً شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آنے والےدنوں میں ہم مزید پروگرام کرنے کے متمنی ہیں جن میں سب سے اہم پروگرام "ماہانہ لکچپر سیریزMonthly Lecture Series" ہوگا۔ ہمیں امید ہی نہیں بلکہ یقین بھی ہے کہ اب تک کی طرح آئندہ بھی ہمارے اربابِ مجاز یعنی وائس چانسلر، پرووائس چانسلر صاحبین کی رہنمائی اور مدد ہمارے شامل حال رہیگی۔ میں پروگرام میں اپنی مداخلت کو ایک غنیمت جان کر، آپ تمام طلبہ کی خدمت کا موقع میری خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔
شکریہ
A brief report of DSW read by me on 16.12.2016 at DDE