Posts

Showing posts from August, 2021

THE OER – A TEACHING-LEARNING TOOL IN THE TIMES OF COVID-19 IN INDIA

ABSTRACT  All the sectors of human life, including education, are affected due to COVID-19. This pandemic has forced for developing a system where teachers, students have to maintain social distance and continue their education process. Thus, in this context, distance education in place of face-to-face mode with specific innovations is the best mode to reach adult learners, and this mode also advocates lifelong learning for all stages. The Open Educational Resources (OERs) are also an innovation which is in practice for a long time now in education. These resources are exclusively at use in higher education in distance mode because the stakeholders i.e. teachers and students both are competent to develop and use the OERs. The learners at higher stage also have devices that facilitate access and make the material available to them easily. This situation at the school level, which is predominantly, a face-to-face mode is quite contrary to higher education. An overview indicates that ...

مجازی تدریس و اکتساب میں گوگل کلاس روم کا انتظام و انصرام – MOOCs کی جانب بڑھتے قدم

Image
تمہید تکنالوجی ہماری زندگی کے مختلف شعبوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ تعلیم کے میدان میں اس کے گہرے اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایک طرف جہاں گوگل ہمیں دنیا بھر کی معلومات یکجا کرکے فراہم کرتا ہے اور اسے ہم عام طور پر ایک سرچ انجن کے طور پر جانتے ہیں، وہیں اس کے اندر بہت سے اپلیکیشن ملتے ہیں، جن کا استعمال ہم اپنے روزمرہ کے مختلف کاموں کے لئے کرتے ہیں۔  ان میں 'یو ٹیوب، گوگل پلے، گوگل میپ، جی میل، گوگل ڈرائیو، گوگل پلس' وغیرہ بہت ہی کارآمد ایپس ہیں، جن کا استعمال ہر خاص و عام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی گوگل مزید ایپس کو فراہم کرتا ہے، جن کی لمبی فہرست ہے، لیکن اس میں ایک گوگل کلاس روم بھی ہے، جو معلم کا دوست مانا جاسکتا ہے۔  جیسے کے نام سے ظاہر ہے، اس کا استعمال ایک  ' مجازی کلاس روم' کے طور پر کیا جاسکتا ہے۔   لیکن ہمیں اس پر یہ تشویش ضرور ہوتی ہے کہ اگر یہ مجازی ہے، تو کیا اکتساب واقع ہوتا ہے؟اور اگر ہوتا ہے تو کیا یہ بھروسہ مند اکتساب ہے؟ تدریس و اکتساب کا  انتظام و انصرام اگر اسکول و کلاس کو ایک جاندار شئے تصور کریں تو اس کے اندر واقع ہونے والے تدریس، اکتساب، تعین ق...

عمدہ تعلیمی تحریر میں ایڈیٹنگ کا کردار

Image
     تعلیمی نظام میں تحریر ایک ناگزیر عمل ہے۔ اکثر اساتذہ کو ہم نے یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا،publish or perish، "شائع کریں، یا مٹ جائیں"۔ یہ جملہ یہاں پر صرف تعلیم میں تحریر کی اہمیت کو ظاہر کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔ تعلیمی نظام میں اساتذہ، طلباء اور ادارہ یا حکومت بھی اپنے مواد کو تحریر کر کے شائع کرتے ہیں۔       تحریر کرنا، لکھنا یا تصنیف کرنا ایک پیچیدہ سرگرمی سمجھا جاتا ہے ، جس میں کم از کم تین عمل شامل ہیں: منصوبہ بندی ، ترجمہ اور نظر ثانی۔ مصنف سب سے پہلے یہ طے کرتے ہیں کہ کس مضمون، موضوع، زبان، قاری، یا خاص کر کس مقصد کے لیے وہ تحریر کر رہے ہیں؟ اور یہ عمل تحریر کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اپنے دماغ میں پنپنے والے خیالات کو زبان و بیان اور خاکوں کی شکل دیتے ہیں، جو ہمارے خیالات کو زبان میں ترجمہ اور ترجمانی کرتا ہے۔ آخر میں اس طرح لکھے گئے مواد کی نظر ثانی کرنا مقصود ہوتا ہے۔ مخصوص تحریری طرز مصنف یا مصنفوں کے گروہ کا امتیازی خاصا ہوتا ہے، جو ایک دوسرے سے جدا اور مختلف ہوتا ہے۔ لیکن ہمیں لگتا ہے کہ اگر ایک طرح کا مواد تیار کرنا ہے تو اس میں ا...