About DSW - MANUU
محترم المقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز صاحب، ہمارے معزز مقررین پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادر ی صاحب اور ڈاکٹر علیم اشرف جائسی صاحب، پروفیسر احتشام صاحب،ہمارے سبھی تدریسی وغیر تدریسی ساتھی حضرات، اس پروگرام کے منتظمین ریسرچ اسکالرس، طلباء و طالبات۔ اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔ اللہ رب العزت کا کرم ہے اور میرے پیارے نبیؐ کا صد قہ ہے کے آج اس پروگرام میں آپ تمام کے ساتھ موجود ہوں ۔ مضمون كے ماہرین کے درمیان موضوع سے متعلق گفتگو کی جسارت نہیں چاہتا۔ چونکہ مجھے اپنے طلبہ کے سامنے پہلی بار یوں آنے کا موقعہ مل رہا ہے تو صدر جلسہ کی اجازت سے اپنے طلبہ کو اپنے آفس کے ذریعے کئے جانے والے كچھ اہم كاموں کا ذکر پروگرام سے پہلے مختصراً طور پر ضرور کرنا چاہوں گا۔ DSW آفس کو کھلے ایک سال سے کچھ عرصہ ہی گزرا ہوگا، اور جس میں ، میں نے ڈین کی ذمہ داری پچھلے تین مہینوں سے سنبھالی ہے، جس میں ہم نے کچھ اہم کام کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں شکر گذار ہوں جناب وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کا کہ انہوں نے ہمیں یونیورسٹی اور یونیورسٹی سے باہر کی مختلف events میں ہمار...