کیاموبایل سے بہتر کوئی جلیس نہیں؟
جلیس یا دوست وہ ہوتا ہے جو ہر وقت ہمارے ساتھ رہتا ہے ،چاہے وہ خوشی کا موقع ہو یا غم کے حالات ۔آج کل کا ماحول کچھ اسی طرح کا ہو گیا ہے کیابڑے، کیا چھوٹے یا کیا شادی کی خوشیوں کا ماحول یا غم کے اطلاعات پہنچانے کا موقع موبایل ہمیں ایک بہترین دوست کی طرح ساتھ دےرہا ہے اور ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے۔ ایک دوست کی خصوصیات میں بھروسہ مند ہونا، قابل اعتماد، ایماندار اور وفادار ہونا بھی شامل ہے ۔ بغیر ان خصوصیات کے دوستی بھی قابلِ بھروسہ نہیں ہوتی ۔اگر یہ دیکھا جائے کہ آیا موبایل میں اس طرح کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ؟تو ہاں ہم یہ بھروسہ کرسکتے ہیں کہ موبایل فون ضرورت کے وقت اپنوں سے رابطہ کرنے میں مدد دیتا ہے اور آپ کے ذریعے کیا گیا کال اگر گھر والوں کے لئے ہے تو گھروالوں سے ہی جڑے گا ،یعنی یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ غلط نمبر نہیں جوڑے گا، جب تک کہ آپ غلط نمبر نہیں ڈائل کریں گے ۔ یہ ہمارے دوستوں کی طرح ایماندار بھی ہوتا ہے اور ہماری باتوں کو خفیہ ہی رکھتا ہے انہیں افشاں نہیں ہونے دیتا ۔ موبایل ہمارا وفادار ہوتا ہے ، اور ہمارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتا یا اگر غلطی سے کہیں چھوٹ بھی جائے تو 'مس ...