Report of 5th IDEA Monthly Online Virtual Meeting
About IDEA
Indian Distance Education Association (IDEA) is the leading national professional body of academicians, policymakers, administrators and all other stakeholders of distance and open learning institutions. Members are drawn from National & State Open Universities and Conventional Dual Mode Universities offering programmes in ODL, Agriculture Universities, Extended Educational Institutions and other Academic Institutions. IDEA’s annual conferences provide a platform for academia, professionals, policymakers, distance educators, activists and others interested in Open and Distance Learning to meet, exchange views, and share research findings related to ODL. IDEA has also been working for the growth, development and research of ODL over the years. IDEA has attracted international attention and participation. IDEA has organised ten Vice-Chancellors and Directors Round Table Conferences and has brought out Newsletters entitled OPEN IDEAS to act as a communicative instrument between the members, DE functionaries and institutions. Till date, IDEA in association with different Institutions organized 24 National / International Conferences throughout the country. The IDEA decided to conduct monthly online Virtual Meetings in the month of December 2022 and since then four virtual meetings were conducted, inviting experts from the field with the following objectives.
Objectives of the Monthly Virtual Meeting
To remain engaged with the current/latest developments in the field of ODL and its development.
To appraise the policy makers/stakeholders about the potential of ODL in reaching the unreached and increasing the GER.
To get the benefits of expert lectures from the practitioners in the field of ODL.
To understand the perspectives of ODL from different angles.
Previous Monthly Virtual Meetings
“National Education Policy - 2020 with special reference to ODL and Digitisation of Education” - Prof. CRK Murthy, IGNOU, New Delhi (January 2023)
“Education at Crossroads with special reference to ODL” - Prof. M. Aslam, Former VC, IGNOU, New Delhi (February 2023)
“Bridging the 'Gap' in Higher Education: Case of International Collaboration”- Prof. K. Seetharama Rao, Vice Chancellor, BRAOU, Hyderabad (March 2023)
“Transformational Innovations in Distance Education” - Prof. Mohan B. Menon, Former Deputy Vice-Chancellor, Wawasan Open University, Malaysia (April 2023)
The Fifth Online Virtual meeting was entitled “Generative AI and Implications for Open Online and Distance Education” which was delivered by Dr Ramesh Sharma, Director, HRDC, Dr Ambedkar University, New Delhi, who is a well known scholar in the field of Open Distance Learning. The pre-registration of the programme received an overwhelming response from the stakeholders across different universities across India which indicated diversity and expansion of the reach of IDEA. Dr Sharma illustrated the generative AI technology with examples (live demonstrations) and interaction, which was liked by the participants. He informed the audience that the advent of generative AI in education presents opportunities and challenges, especially in ODL mode. He laid an emphasis that to better understand what generative AI promises us, we need to examine its philosophy, develop a theoretical understanding, and investigate “how human tutors and machines (ChatGPT) could work together to achieve an educational objective, as well as the changes and outcomes brought to the education field (e.g., evolutionary or revolutionary). This session was chaired by Prof. Krishna Reddy, Data Science and Analytics Centre (DSAC), IIIT, Hyderabad. Based on his experience and exposure he suggested more use of innovative technologies in the field of education. Prof. D. Harichandan, University of Bombay spoke about the role of IDEA in the modern days. Dr Anbalagan, RC IGNOU, Madurai made a discussion on the presentation and Dr Dorothy, RC IGNOU, Cochin thanked the participants. This event was coordinated and organized by Prof. Mushtaq Ahmed I. Patel, MANUU, Hyderabad. Prof. Murali Manohar, President, IDEA, Prof. Romesh Verma, Secretary General, IDEA, other Office Bearers, Executive Committee of IDEA were also present on this occasion.
پانچویں آئیڈیا ماہانہ آن لائن ورچوئل میٹنگ کی رپورٹ
پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل
پروفیسر آف ایجوکیشن، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور
کوآرڈینیٹر، ماہانہ ورچوئل آن لائن میٹنگ آئیڈیا
IDEA (آئیڈیا) کے بارے میں
انڈین ڈسٹنس ایجوکیشن ایسوسی ایشن (آئیڈیا) ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں، منتظمین اور فاصلاتی اور کھلے تعلیمی اداروں کے دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک سرکردہ قومی پیشہ ور ادارہ ہے۔ اس میں اراکین قومی اور ریاستی اوپن یونیورسٹیوں اور روایتی اور دوہری موڈ یونیورسٹیوں سے شامل ہیں جو اوپن ڈسٹنس لرننگ (ODL-او ڈی ایل)، زرعی یونیورسٹیوں، توسیعی تعلیمی اداروں اور دیگر تعلیمی اداروں میں پروگرام پیش کرتے ہیں۔ آئیڈیا کی سالانہ کانفرنسیں اکیڈمیا، پیشہ ور افراد، پالیسی سازوں، فاصلاتی تعلیم کے ماہرین، کارکنان اور دیگر افراد کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جو اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کانفرنسس میں خیالات کا تبادلہ ، او ڈی ایل سے متعلق تحقیقی نتائج کا اشتراک ہوتا ہے۔ آئیڈیا گزشتہ کئی برسوں سے او ڈی ایل کی ترقی، اور تحقیق کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ آئیڈیا نے بین الاقوامی توجہ اور شرکت کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ آئیڈیا نے دس وائس چانسلرز اور ڈائریکٹرز کی گول میز کانفرنسوں کا اہتمام کیا ہے اور مزید یہ کہ آئڈیا ممبران، فاصلاتی تعلیم کے عہدیداران اور اداروں کے درمیان رابطے کے لیے اوپن آئیڈیاز کے عنوان سے نیوز لیٹرز جاری کرتا ہے۔ اب تک، آئیڈیا نے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں 24 قومی/بین الاقوامی کانفرنسوں کا بھی انعقاد کیا۔ آئیڈیا نے دسمبر 2022 کے مہینے میں ماہانہ آن لائن ورچوئل میٹنگز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی ذمہ داری پروفیسر مشتاق احمد پٹیل، مانو کو دی ، اس کے بعد پچھلے چار مہینوں سے لگاتار چار ورچوئل میٹنگز منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں مندرجہ ذیل مقاصد کے ساتھ فیلڈ کے ماہرین اور کارکنان کو مدعو کیا جاتا ہے۔
ماہانہ ورچوئل میٹنگ کے مقاصد
او ڈی ایل کے میدان میں موجودہ/تازہ ترین پیش رفت سے جڑے رہنا۔
پالیسی سازوں/اسٹیک ہولڈرز کو او ڈی ایل کی استعداد سے واقف کروانا تاکہ اب تک نہیں پہنچے گئے افراد تک پہنچ کر ملک میں مجموعی اندراج کا تناسب (GER) میں اضافہ کروایا جائے ۔
او ڈی ایل کے شعبے میں پریکٹیشنرز سے ماہرانہ لیکچرز کا فائدہ حاصل کرنا۔
مختلف زاویوں سے او ڈی ایل کے نقطہ نظر کو سمجھنا۔
گزشتہ ماہانہ ورچوئل میٹنگز کی تفصیلات
"قومی تعلیمی پالیسی - 2020 کے خصوصی حوالے سے او ڈی ایل اور تعلیم کی ڈیجیٹائزیشن (National Education Policy - 2020 with special reference to ODL and Digitisation of Education)" - پروفیسر سی آر کے مورتی، اگنو، نئی دہلی (جنوری 2023)
"او ڈی ایل کے حوالے سے کراس روڈ پر تعلیم (Education at Crossroads with special reference to او ڈی ایل)" - پروفیسر ایم اسلم، سابق وائس چانسلر، نئی دہلی (فروری 2023)
"اعلیٰ تعلیم میں 'گیپ' کو پُر کرنا: بین الاقوامی تعاون کا معاملہ (Bridging the 'Gap' in Higher Education: Case of International Collaboration)"- پروفیسر کے سیتاراما راؤ، وائس چانسلر، براؤ، حیدرآباد (مارچ 2023)
"فاصلاتی تعلیم میں تبدیلی کی اختراعات (Transformational Innovations in Distance Education)" - پروفیسر موہن بی مینن، سابق ڈپٹی وائس چانسلر، واواسن اوپن یونیورسٹی، ملائیشیا (اپریل 2023)
مئی مہینے کے پانچویں آن لائن ورچوئل میٹنگ کا عنوان "جنریٹیو اے آئی اور اوپن آن لائن اور فاصلاتی تعلیم کے لیے مضمرات (Generative AI and Implications for Open Online and Distance Education)" تھا , جسے ڈاکٹر رمیش شرما، ڈائریکٹر ایچ آر ڈی سی، ڈاکٹر امبیڈکر یونیورسٹی، نئی دہلی نے پیش کیا، جو اوپن ڈسٹنس کے شعبے میں ایک جانا پہچانا نام ہے۔ پروگرام سے پہلے گوگل فارم پر مبنی رجسٹریشن کو ہندوستان بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے زبردست ردعمل ملا جس نے آئیڈیا کی رسائی میں تنوع اور توسیع کی نشاندہی کی۔ پروگرام کے دوران ڈاکٹر شرما نے جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی کو مثالوں (لائیو ڈیموسٹریشنز) اور لیکچر کے ساتھ واضح کیا، جسے شرکاء نے بہت پسند کیا۔ انہوں نے سامعین کو آگاہ کیا کہ تعلیم میں جنریٹیو اے آئی کی آمد، خاص طور پر او ڈی ایل موڈ میں مواقع اور چیلنجز دونوں پیش کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنریٹیو اے آئی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ہمیں یہ ضروری ہے کہ اے آئی ہمیں کیا وعدہ کرتا ہے، ہمیں اس کے فلسفے کی جانچ کرنا چاہیے، ایک نظریاتی تفہیم پیدا کرنا ہے، اور اس بات کی تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کہ "انسانی ٹیوٹرز اور مشینیں (ChatGPT) ایک تعلیمی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کس طرح مل کر کام کر سکتی ہیں"۔ اس سیشن کی صدارت پروفیسر کرشنا ریڈی، ڈیٹا سائنس اینڈ اینالیٹکس سنٹر آئی آئی آئی ٹی، حیدرآباد نے کی۔ اپنے تجربے کی بنیاد پر انہوں نے تعلیم کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال کی تجویز پیش کی۔ پروفیسر ڈی ہری چندن، بمبئی یونیورسٹی نے جدید دور میں آئیڈیا کے کردار کے بارے میں بات کی۔ ڈاکٹر انبلگن، ریجنل سینٹر اگنو، مدورائی نے پریزنٹیشن پر بحث کی اور ڈاکٹر ڈوروتھی، ریجنل سینٹر اگنو نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب کو پروفیسر مشتاق احمد آئی. پٹیل، مانو، حیدرآباد نے مربوط اور منظم کیا تھا۔ اس موقع پر پروفیسر مرلی منوہر، صدر، آئیڈیا، پروفیسر رومیش ورما، سکریٹری جنرل، آئیڈیا، دیگر عہدیداران، آئیڈیا کی ایگزیکٹو کمیٹی بھی اس موقع پر موجود رہی۔
Comments
Post a Comment